امام احمد رضاؒ نے عوام کی فکری رہنمائی کی، عمران مصطفی

امام احمد رضاؒ نے عوام کی فکری  رہنمائی کی، عمران مصطفی

ملتان(کرائم رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام عرسِ مبارک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلویؒ، امیرِ شہدائے اہلِ سنت محمد سلیم قادری شہیدؒ اور ماہِ جشنِ آزادی کے سلسلے میں جامع مسجد جلال باقری میں ‘‘عشق پاکستان سیمینار’’ منعقد ہوا۔

سیمینار سے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلویؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری و دینی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقررین کے مطابق قیامِ پاکستان میں اعلیٰ حضرت کے افکار اور ان کے ماننے والوں کی خدمات نمایاں رہیں۔ اور ان کی تعلیمات آج بھی نئی نسل کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد سلیم قادری شہیدؒ نے اعلیٰ حضرت کے افکار کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے مؤثر کردار ادا کیا، جبکہ ان کا مشن ملک میں امن، اتحاد اور استحکام کے فروغ کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اسلامی اقدار پر عمل ضروری ہے ۔سیمینار سے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، افضل خان سعیدی، ملک عامر وینس، ظہیر الیاس، قاری طاہر فیضی، صاحبزادہ ریاض نظامی، خواجہ محسن سیفی، قاری اعجاز عطاری نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...