پی ڈی ایم اے سربراہ سیف انور کا مظفرگڑھ ویئر ہاؤس کا دورہ

پی ڈی ایم اے سربراہ سیف انور کا مظفرگڑھ ویئر ہاؤس کا دورہ

امدادی سامان، مشینری اور وسائل کا جائزہ، ہنگامی حالات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) محمد سیف انور جپہ نے پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس مظفرگڑھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امدادی سامان، مشینری، آلات اور انوینٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ویئر ہاؤس میں موجود امدادی سامان کی دستیابی، معیار، ریکارڈ اور ذخیرہ کرنے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موجود وسائل، مشینری اور آلات کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ حاصل کی۔ محمد سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام امدادی سامان مکمل طور پر تیار رکھا جائے تاکہ ضرورت کے وقت فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات میں شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مون سون سمیت تمام ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مکمل الرٹ رہیں، باہمی رابطہ مضبوط بنائیں اور عوامی امداد کے لیے ضروری انتظامات ہر وقت مکمل رکھیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا قدرتی آفت کی صورت میں فوری مدد اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...