انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں : نجی میڈیکل کالجز کے طلبہ سراپا احتجاج

انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں : نجی میڈیکل کالجز کے طلبہ سراپا احتجاج

ایک سمسٹر کی بھاری بھرکم فیس کے عوض 8ماہ پر مشتمل سمسٹر ،دو بار فیل ہونیوالے طلبہ کو پہلے سمسٹر سے سٹارٹ لینے کی پالیسیاں معاشی بوجھ ، اتنی فیسیں ادا نہیں کرسکتے اعلیٰ سیٹوں پر براجماں عہدیدار ناقص پالیسیوں کو ختم ،طلبا و طالبات کا معاشی قتل بند کریں ،کالجز انتظامیہ نے روش نہ بدلی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا،طلبہ کی دھمکی

ملتان (خصوصی رپورٹر )مختلف میڈیکل کالجز کے طلبا و طالبات کا انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا ،طلبا و طالبات کا معاشی قتل بند کرنے کیلئے وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ملتان پریس کلب کے سامنے مختلف میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات محمد احمد علی ، مزمل ربنواز ، سرفراز احمد ، محمد عبداللہ ،علی انور ، حماد ، ریحان ، نگہت ، سمیرا ، عروج ، زہرہ ودیگر نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر میں یو ایس سٹینڈر کے 80فیصد کالجز قائم ایک سمسٹر کی بھاری بھرکم فیس کے عوض طلبات و طالبات کے 8ماہ سمسٹر کی ظالمانہ پالیسی کو بند کیا جائے اور اگر طلبا و طالبات دو مرتبہ فیل ہوجائیں جنہوں نے کالجز کو بھاری بھرکم فیسیں ادا کی ہوں لیکن ان کالجز کی جابرانہ پالیسی یہ بنائی گئی کہ طلبا و طالبات دوبارہ سے اپنے فرسٹ سمسٹر سے شروع کریں گے ۔ جو ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں کالجز کی اعلیٰ سیٹوں پر براجماں اعلیٰ عہدیدار اپنی ناقص پالیسیوں کو ختم کرکے طلبا و طالبات کا معاشی قتل بند کریں اگر کالجز انتظامیہ نے اپنی روش نہ بدلی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔احتجاج میں شریک طلبا و طالبات شدید نعرے بازی کرتے رہے اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ طلبا وطالبات کے مستقبل سے کھیلنے والے اور ناجائز طریقے سے اپنی جیبیں بھرنے والے مافیا کیخلاف سخت نوٹس لیا جائے اور قوم کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...