فوڈ اتھارٹی سرگرم، ملاوٹی سرخ مرچیں گٹکے کے ساشے ضبط

فوڈ اتھارٹی سرگرم، ملاوٹی سرخ مرچیں گٹکے کے ساشے ضبط

لودھراں میں 12 من سے زائد ملاوٹی مرچیں برآمد، وہاڑی میں ممنوعہ گٹکا تلف کردیا

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملاوٹی مصالحہ جات اور ممنوعہ اشیا کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں لودھراں اور وہاڑی میں کارروائیوں کے دوران 12 من سے زائد ملاوٹی سرخ مرچیں اور 4 ہزار ساشے ممنوعہ گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا گیا، جبکہ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر لودھراں کی پرانی غلہ منڈی میں کریانہ سٹور پر کارروائی کی گئی۔ انسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی ٹیسٹ میں مرچوں میں مصنوعی رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ حکام کے مطابق ملاوٹی مصالحہ جات مختلف کریانہ سٹورز اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کئے جانے تھے ۔ مزید تصدیق کے لئے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری مصالحہ جات ضبط کرکے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔دوسری کارروائی وہاڑی کے علاقے سرکلر روڈ، محلہ پرانی سٹی میلسی میں گٹکا ڈیلر کے خلاف کی گئی۔ ٹیم نے ایک گھر میں چھپایا گیا ممنوعہ گٹکا برآمد کیا، جس کے 4 ہزار ساشے تلف کردیئے گئے اور ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...