پانچ روڈ منصوبے اے ڈی پی میں شامل کرنیکی سفارش

 پانچ روڈ منصوبے اے ڈی پی میں شامل کرنیکی سفارش

وزیراعلیٰ نے جامع سفارشات جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی، نعیم اختر بھابھہ

میلسی (نامہ نگار)ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران ضلع وہاڑی میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پانچ اہم منصوبے پیش کئے گئے ، جنہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2026-27 میں شامل کرنے کیلئے جامع سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیف منسٹر آفس پنجاب کے مراسلے کے مطابق پہلے منصوبے میں اڈہ کوارٹر سے لیلہ چوک، چک نمبر 231/ای بی، 233/ای بی، رسول اللہ چوک، مغل پورہ چوک، چک نمبر 225/ای بی، 245/ای بی اور 227/ای بی تک بیس اشاریہ پچیس کلومیٹر سڑک کی توسیع و بہتری شامل ہے ۔ منصوبے کی تخمینہ لاگت 925اشاریہ 399 ملین روپے ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 12 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی۔دوسرے منصوبے کے تحت رتہ ٹبہ سے پکھّی روڈ تک 13 کلومیٹر سڑک کی بحالی و بہتری، تیسرے منصوبے میں فارم ٹو مارکیٹ رابطہ سڑکوں کی تعمیر، چوتھے منصوبے میں میلسی سے ٹبہ سلطان تک 40 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور پانچویں منصوبے میں دھلو سے سائیفن تک 13 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و توسیع شامل ہے ۔مراسلے میں تمام منصوبوں کیلئے فوری ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات کے ساتھ جامع سمری چیف منسٹر آفس بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ منصوبوں سے میلسی اور ضلع وہاڑی کے دیہی علاقوں میں سفری و تجارتی رابطوں میں بہتری متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...