پیز ا سٹیک سے کٹر بلیڈ برآمد ویڈیو وائرل ، خریدار کو مبینہ دھمکیاں
بورے والا (نمائندہ دنیا ) گگو منڈی میں نجی فاسٹ فوڈ کیفے سے منگوائے گئے پیزا سٹیک سے کٹر بلیڈ کا ٹکڑا نکلنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔۔
تفصیل کے مطابق شہری شہباز شکور سکنہ 245 ای بی نے فوڈ کیفے سے پیزا سٹیک آرڈر کیا۔ کھانے کے دوران کٹر بلیڈ کا ٹکڑا برآمد ہوا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مبینہ طور پر کیفے مالکان کی جانب سے خریدار کو دھمکیاں دی گئیں۔ متاثرہ شہری نے تھانہ گگو منڈی پولیس کو اطلاع دے کر مدد طلب کرلی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments