ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے :وکلا
بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریلی، ڈھول کی تھاپ پر روایتی جھومر ڈالی
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ایک شاندار اور پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلا برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے وطنِ عزیز سے اپنی بے لوث محبت کا ثبوت دیا۔ریلی کے دوران شرکا کا ملی جوش و جذبہ قابلِ دید تھا۔ وکلا نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا \"پاکستان زندہ باد\" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ اس پرمسرت موقع پر وکلا نے ڈھول کی تھاپ پر بھرپور انداز میں روایتی جھومر ڈالی، جس نے تقریب کے رنگ کو مزید دوبالا کر دیا اور پورے شہر میں حب الوطنی کی فضا قائم کر دی۔\"پاکستان کی ترقی، خوشحالی، اور استحکام کے لیے وکلا برادری اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
آئین و قانون کی بالادستی اور وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔\"ریلی کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی ترقی کے لیے تمام تر صلاحیتیں کاروائے کار لائی جائیں گی۔ ریلی کے انعقاد پر شہریوں کی جانب سے بھی وکلا برادری کے اس جذبے کو شدید سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments