درختوں کی کٹائی پر فائرنگ سے نوجوان زخمی، 3 گرفتار

درختوں کی کٹائی پر فائرنگ سے نوجوان زخمی، 3 گرفتار

پولیس نے ملزموں کے گھر سے ممنوعہ اسلحہ، گولیاں اور کارتوس برآمد کرلئے

مونڈکا (نامہ نگار ) بستی عاربی میں ہمسائیوں کے قیمتی درخت کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ شوکت حسین عاربی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ مہر یاسر مشتاق جانگلہ کا مستاجر ہے اور دھان کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے رقبے پر گیا تو شیشم کے درخت کٹے ہوئے تھے ۔ درختوں کے کھرے کے ذریعے تلاش کرتے ہوئے وہ دیگر افراد کے ہمراہ ریاض مونڈا کے گھر پہنچے جہاں کٹے ہوئے درخت مل گئے ۔ مبینہ طور پر اس معاملے پر ریاض طیش میں آگیا اور اپنے بیٹوں امان اللہ اور احسان اللہ کو اسلحہ لانے کیلئے بلایا۔ امان اللہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس سے مہر یاسر مشتاق بچ گئے تاہم پیچھے کھڑے شوکت حسین کے بھتیجے محمد حفیظ کی ٹانگ پر گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ گھر سے متعدد ممنوعہ ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...