ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری شدید مشکلات کا شکار

 ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری شدید مشکلات کا شکار

اہم بازاروں اور شاہراہوں پر بے ہنگم ٹریفک، اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) شہر کے مختلف اہم بازاروں، چوکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق ٹریفک اہلکاروں کی عدم توجہی اور مؤثر نگرانی نہ ہونے سے بے ہنگم ٹریفک، غلط پارکنگ، رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈز اور تجاوزات کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ کاروباری اوقات خصوصاً صبح اور شام کے وقت اہم شاہراہوں اور بازاروں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات اور بے ترتیب پارکنگ کے خلاف کارروائی کے باوجود ٹریفک مسائل مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکے۔

شہر کے بعض بازاروں کو ماڈل پیدل بازاروں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ، جس میں گاڑیوں سے پاک زون، مخصوص پارکنگ اور ٹریفک روانی بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او خانیوال اور ٹریفک پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم مقامات پر مستقل ڈیوٹی لگائی جائے ، غیر قانونی پارکنگ اور رکشہ اسٹینڈز ختم کرکے قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...