فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ،متعدد پوائنٹس کی چیکنگ،جرمانے

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ،متعدد پوائنٹس کی چیکنگ،جرمانے

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ،متعدد پوائنٹس کی چیکنگ،جرمانے40 کلو ایکسپائری خوراک، 33 لٹر ناقص مشروبات، 422 ساشے گٹکا تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور خانیوال میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ۔ کارروائیوں کے دوران 40 کلو ایکسپائری خوراک، 33 لیٹر ناقص مشروبات اور 422 ساشے گٹکا تلف کیا گیا۔پیر باغ علی شاہ مسجد، ایم ڈی اے روڈ پل برانہ، وہاڑی چوک، سینٹرل جیل اور محلہ پیر بخاری میں 6 بیکریوں کو آئل تبدیلی کا ریکارڈ موجود نہ ہونے ، دیسی گھی کے ڈبوں پر لیبل نہ ہونے اور بیکری اشیا میں ناقابل سراغ اجزا استعمال کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ چوک شاہ عباس اور گلگشت کالونی میں 3 ریسٹورنٹس کو کھلے مصالحے استعمال کرنے ، گوشت کی نامناسب ذخیرہ کاری اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔میاں چنوں کے لاری اڈہ اور کلمہ چوک میں 2 سویٹس یونٹس کو ایکسپائری خوراک فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر 20،20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ غریب آباد چونگی خانیوال میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں پابندی کے باوجود چائنہ نمک استعمال کرنے پر 25 ہزار جبکہ لاری اڈہ میاں چنوں میں ڈرنک کارنر کو بدبودار خوراک فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...