مزدا کی رکشہ کو ٹکر، بچی سمیت 2زخمی
گگو منڈی (نامہ نگار)تیز رفتار مزدا ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور 6 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئے۔۔۔
، بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مزدا ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رکشہ ڈرائیور نور محمد کھوکھر سواریاں لے کر مانا موڑ سے گگو منڈی آرہا تھا کہ شان میرج ہال کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک نمبر 460-TE نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور نور محمد کھوکھر اور 6 سالہ نمرہ شدید زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments