سڑک کی تعمیر میں معاہدے کی خلاف ورزی پر بلڈر 2 سال کیلئے بلیک لسٹ
ملتان(وقائع نگار خصوصی)میونسپل کارپوریشن ملتان نے ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ کرنے اور معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی پر وقاص بلڈرز کو دو سال کے لیے بلیک لسٹ کردیا۔
سیال ہوٹل سے حسینین چوک، غازی آباد چوک اور شاہ بدر روڈ کی بحالی کا ترقیاتی کام مکمل نہ کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ترجمان کمشنر ملتان ڈویژن کے مطابق 3 کروڑ 17 لاکھ 16 ہزار57روپے مالیت کا ترقیاتی منصوبہ وقاص بلڈرز کو تفویض کیا گیا تھا، تاہم متعدد نوٹسز جاری کرنے اور کام مکمل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے باوجود ٹھیکیدار منصوبہ مکمل نہ کرسکا۔ترجمان کے مطابق ترقیاتی کام میں مسلسل تاخیر اور معاہدے کی شرائط پوری نہ کرنے پر ٹھیکیدار کی پرفارمنس سکیورٹی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments