انجمن تاجران نیو شاہ شمس مارکیٹ کے انتخابات 24 اگست کو شیڈول
ملتان(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران نیو شاہ شمس کمرشل مارکیٹ وہاڑی روڈ کے انتخابات 24 اگست کو ہوں گے الیکشن کمیشن بھرپور انتظامات کررہا ہے۔۔۔
الیکشن میں حصہ لینے کیلئے دو گروپ سامنے آئے ہیں جن میں اتفاق گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار اسامہ علی قریشی اور جنرل سیکرٹری کے امیدوارعمران علی اتحاد گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار حاجی متین سجاد ، جنرل سیکرٹری کے امیدوار شیخ امان اللہ سہرورد ی میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن حافظ یاسر رحمن، شہوار حسین اور محمد طارق سلیم کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے پولنگ 24 اگست کی صبح 10سے سہ پہر 5بجے تک ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments