ایم ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 10 مقامات سربمہر
سیل شدہ تعمیرات میں کمرشل،رہائشی،متعددنجی سکولز وہسپتال شامل، بلا اجازت رہائشی اراضی پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی،حکام کا انتباہ
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی رہائشی تعمیرات میں بلا اجازت کمرشل سرگرمیاں کرنے پر مجموعی طور پر 10 سائٹس کو سربمہر کر دیا۔تفصیل کے مطابق فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی محمد امین ولد بشیر احمد کے پلاٹ نمبر A-108 میں واقع بیوٹی پارلر کو سیل کر دیا،فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی صابر علی ولد شاکر علی کے پلاٹ نمبر A-325 میں واقع نجی سکول کو سیل کردیا،فاطمہ جناح ہاؤسنگ کالونی عقیل ناصر ولد صادق علی کے پلاٹ نمبر B-122 میں واقع نجی سکول کو سیل کردیا،فاطمہ جناح کالونی اویس تسلیم ولد احمد علی کے پلاٹ نمبر B-128 میں واقع نجی سکول کو سیل کردیا،فاطمہ جناح کالونی محمد کامران سراج ولد محمد سراج کے پلاٹ نمبر B-845 اور B-796 میں واقع نجی سکولز کو سیل کردیا،فاطمہ جناح کالونی حبیب الرحمٰن کے پلاٹ نمبر B-241 میں واقع پراپرٹی آفس کو سیل کردیا،فاطمہ جناح کالونی عبد الکریم ولد برکت علی کے پلاٹ نمبر F-921 میں واقع نجی ہسپتال کو سیل کردیا،فاطمہ جناح کالونی نثار شاہین کے پلاٹ نمبر F-287 میں واقع نجی سکول کو سیل کردیا اور فاطمہ جناح کالونی حسن ظہیر کے پلاٹ نمبر I-210 میں واقع سپورٹس کلب کو بھی سیل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments