سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)سی سی ڈی کہروڑپکا کا دو مبینہ ڈاکوؤں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 27 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈکیت امام بخش زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق سی سی ڈی کہروڑپکا نے مخبر کی اطلاع پر موٹرسائیکل سوار امام بخش اور اس کے نامعلوم ساتھی کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کردی، جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔ بعدازاں تلاش کے دوران امام بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے ۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments