وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ شکایات کے ازالے کیلئے امور کا جائزہ
عوامی شکایات بروقت نمٹانے اور محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو)سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ داخلہ کے زیر اہتمام اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز کوٹ ادو صابر حسین نے فوکل پرسن پی ایم ڈی یو راؤ محمد اسلام کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے تحت موصول ہونے والی عوامی شکایات، ان کے بروقت ازالے ، متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور شکایات پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شکایات کے حل میں پیش رفت اور مقررہ مدت کے اندر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے ذریعے موصول ہونے والی عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور ہر شکایت کا مقررہ مدت میں مؤثر اور عملی ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ شکایات کے حل میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران شکایات پر فوری کارروائی کریں اور ان کی پیش رفت کا ریکارڈ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments