گگومنڈی پولیس کی کارروائی ایک کلو ہیروئن اور شراب برآمد
گگومنڈی(نامہ نگار) پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو ہیروئن اور30لٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام منشیات فروش اسلم عرف بیڑا بھٹی 201۔ای بی سٹاپ پر منشیات فروخت کر رہا ہے ، جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا اور ایک کلو ہیروئن برآمد کی۔ پولیس نے اڈا کوٹرسے علی احمد سے 15 لٹر ،شاہد مغل کے قبضے سے 15 لٹر دیسی شراب برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments