تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق
20سالہ صائم موٹرسائیکل پر جا رہا تھا اڈہ کمہار مائنر کے قریب حادثہ ہوگیا
کوٹ ادو،چوک سرور شہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) چوک سرور شہید میں اڈہ کمہار مائنر کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق چکنمبر 576ٹی ڈی اے کا رہائشی 20 سالہ محمد صائم موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اڈہ کمہار مائنر کے قریب تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کی نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔ حادثے کے بعد پولیس تھانہ صدر سرور شہید بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کے ذمہ داروں اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments