فراہمی و نکاسی آب منصوبے پر کام تیزکیا جائے :حنیف پتافی

فراہمی و نکاسی آب منصوبے پر  کام تیزکیا جائے :حنیف پتافی

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ملک جواد کلیم نے افسران کے ہمراہ ملاقات کی۔۔۔

ملاقات میں شہر کے میگا پروجیکٹ پر جاری کام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم پی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر کے اہم علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ پل پیارے والی سے فریدی بازار، گولائی کمیٹی اور لیاقت بازار میں اسفالٹ کا کام ایک ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ محمد حنیف پتافی نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے ، منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے اور تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ناقص مٹیریل کے استعمال پر ذمہ داران سے بازپرس کا حکم دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...