چک 155 ڈبلیو کیلئے چار نئے بس سٹاپس کی منظوری
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران انور نے راؤ محمد اسحاق اکبر خان نمبردار اور معززین علاقہ کی درخواست پر چک نمبر 155 ڈبلیو کے لیے چار نئے بس سٹاپس کی منظوری دے دی۔
منظور کیے گئے بس سٹاپس میں اڈا کنڈور، اڈا آئل مل، موڑ رب راکھا اور ٹھینگی جانے والی سولنگ شامل ہیں۔ نئے بس سٹاپس قائم ہونے سے علاقے کے شہریوں اور مسافروں کو دونوں اطراف آمدورفت کے لیے سہولت میسر ہوگی۔اہل علاقہ کے مطابق بس سٹاپس کی عدم دستیابی کے باعث مسافروں کو کافی فاصلے تک پیدل سفر کرنا پڑتا تھا، جس سے خصوصاً طلبہ، ملازمین، خواتین اور بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔
نئے بس سٹاپس کی منظوری سے ان مسائل میں کمی آئے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ تک رسائی آسان ہوگی۔اہلیان علاقہ نے بس سٹاپس کی منظوری پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو روزمرہ سفر میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments