کرپشن پر ڈی پی او کا سخت ایکشن، اے ایس آئی برطرف

 کرپشن پر ڈی پی او کا سخت ایکشن، اے ایس آئی برطرف

کرپشن پر ڈی پی او کا سخت ایکشن، اے ایس آئی برطرفمحکمانہ انکوائری مکمل ہونے پرخضر حیات کو ڈسمس فرام سروس کردیا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد عابد نے محکمہ پولیس میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد اے ایس آئی خضر حیات کو ڈسمس فرام سروس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور کسی اہلکار کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے فرائض میں دیانتداری، ایمانداری اور قانون کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی، جبکہ کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکار کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی ہوگی۔ عوام کا اعتماد بحال رکھنا اور پولیس نظام کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...