سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی اہم ذمہ داری،عثمان گوندل

سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی اہم ذمہ داری،عثمان گوندل

ملتان ( لیڈی رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے کہا ہے کہ امن و امان، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، ٹریفک مینجمنٹ اور کاروباری طبقے کے لئے محفوظ و سازگار ماحول کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔۔

 ، پولیس اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور شہری مسائل کے حل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے ۔ تاجر برادری کو درپیش سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ایوان تجارت و صنعت ملتان سے رابطے اور لائزان کے لئے اپنے دفتر کے ایک سینئر افسر کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارایوان تجارت و صنعت ملتان کے دورہ کے موقع پر عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے امن و امان اور سکیورٹی انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ملتان اگر محفوظ شہر ہے تو اس کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور ان افسروں کو جاتا ہے جو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں سے لوگ کراچی یا لاہور کی بجائے ملتان میں سکونت اختیار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جو شہر میں موجود پُرامن ماحول پر اعتماد کا اظہار ہے ۔میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ تھانوں کا قیام اور پولیس اسٹیشنز میں بہتر ماحول قابل تحسین ہے ۔ پولیس اہلکاروں کا خوش اخلاقی سے شہریوں سے پیش آنا بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جیسے ایک ڈاکٹر کا مریض سے خوش اخلاقی سے بات کرنا اس کی آدھی تکلیف دور کر دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...