والڈ سٹی اتھارٹی کو ثقافتی ورثہ بحالی منصوبہ کی جلد تکمیل کا حکم

والڈ سٹی اتھارٹی کو ثقافتی ورثہ بحالی منصوبہ کی جلد تکمیل کا حکم

قلعہ کہنہ، دمدمہ ،تاریخی مزارات، لنگر خانہ ،قدیمی لائبریری ،جدید کیفے ، فوڈ سٹریٹ ، فصیل ،پارکس ،لینڈ سکیپنگ، سپورٹس سمیت مختلف منصوبوں کا ڈی سی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

ملتا ن (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا ہے کہ کے تحت شہرِ اولیائملتان کے صدیوں پرانے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی اور اسے جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے لے والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کے مختلف حصوں کی تکمیل کے مراحل قریب آچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں قلعہ کہنہ، دمدمہ، تاریخی مزارات، لنگر خانہ، قدیمی لائبریری، جدید کیفے ، فوڈ سٹریٹ، فصیل، پارکس، لینڈ سکیپنگ اور سپورٹس سہولیات سمیت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے قلعہ کہنہ، دمدمہ، درباروں اور سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تاریخی عمارات اور آثار کی اصل حیثیت اور قدیم طرزِ تعمیر کو برقرار رکھتے ہوئے جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملتان کی تاریخی شناخت بھی محفوظ رہے اور شہریوں و سیاحوں کو ایک بہتر، خوبصورت اور عالمی معیار کا تفریحی و ثقافتی مرکز میسر آسکے ۔انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی منصوبہ کے تحت قلعہ کہنہ قاسم باغ کے تاریخی ورثے کی بحالی و تحفظ کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت تاریخی فصیل، مٹی کو محفوظ بنانے کے لیے ریٹیننگ وال، واک ویز، گرین بیلٹس، پارکس، لینڈ سکیپنگ، فٹ پاتھ، برقی تنصیبات، اوورہیڈ لائنوں کے خاتمے ، آرکیٹیکچرل لائٹنگ، جدید کیمروں اور ٹریفک سائنز سمیت متعدد ترقیاتی اقدامات شامل ہیں۔منصوبے کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے رواں سال پنجاب حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز بھی جاری کیے گئے ، جس کا مقصد ترقیاتی کاموں میں مالی رکاوٹ دور کرکے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا ہے ۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا بنیادی مقصد تاریخی مقام کو اس کی اصل شناخت کے ساتھ محفوظ کرنا اور اسے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک نمایاں ثقافتی و سیاحتی مقام بنانا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...