بھکاری بن کر گھر سے نقدی، طلائی بالیاں چوری
مجموعی طور پر ایک لاکھ 41 ہزار روپے کا نقصان،قانونی کارروائی جاری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سٹی کوٹ ادو اور سرور شہید کے علاقوں میں چوری کی دو وارداتوں میں شہری نقدی، طلائی بالیوں اور ٹیوب ویل کی موٹر سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں موضع پرہاڑ شرقی کے محمد سعدین طارق نے پولیس کو بتایا کہ تقریباً 15 سالہ نامعلوم لڑکا بھکاری کے روپ میں اس کے گھر میں داخل ہوا اور کمرے میں ڈریسنگ ٹیبل پر رکھا لیڈیز ہینڈ بیگ چوری کرکے لے گیا۔ بیگ میں 50 ہزار روپے نقدی اور سوا 25 ماشہ طلائی بالیاں موجود تھیں جبکہ بیگ کی مالیت 6 ہزار روپے بتائی گئی۔ مدعی کے مطابق مجموعی نقصان ایک لاکھ 41 ہزار روپے ہے ۔دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقے چک نمبر 566 ٹی ڈی اے کے طاہر عمران نے پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم ملزم اس کے رقبے پر واقع ٹیوب ویل سے 20 ہارس پاور کی موٹر چوری کرکے لے گئے جس کی مالیت 95 ہزار روپے بتائی گئی۔ پولیس نے دونوں مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments