قبرستانوں کا تقدس بحال، تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 قبرستانوں کا تقدس بحال، تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

صفائی اور زائد نرخوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ، اے سی اقرء عمر کا اعلان

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر اقرا عمر نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے اور قبرستانوں کا تقدس بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہروڑپکا پریس کلب کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے شہر کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قبرستانوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے ، چار دیواری نہ ہونے ، ناجائز قبضوں، سبزی منڈی میں صفائی کی ناقص صورتحال، پارکنگ سٹینڈز پر زائد فیس وصولی، بازاروں اور گلی محلوں میں تجاوزات جبکہ ریسٹورنٹس میں من مانے نرخ وصول کرنے کی شکایات موجود ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا عمر نے کہا کہ میڈیا عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے اور شہری مسائل کی نشاندہی میں صحافیوں کا کردار قابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور سرکاری و عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...