چار جرائم پیشہ افراد گرفتار منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد

چار جرائم پیشہ افراد گرفتار  منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد

وہاڑی(خبرنگار )ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس نے منشیات فروش عاشق عرف ملنگ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ارشد اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 50 لٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔ ادھر تھانہ کرم پور پولیس نے مقدمہ میں مفرور اشتہاری سلمان ولد اسلام کو گرفتار کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...