سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض دس ہزار روپے لینے کا الزام
خانیوال،ملتان (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،کرائم رپورٹر )اینٹی کرپشن ٹیم نے ٹریپ ریڈ کے دوران سیکرٹری یونین کونسل مخدوم پور محمد عابد بندیشہ کو مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل پر پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض رشوت طلب کرنے کا الزام تھا۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی اور ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران یونین کونسل سیکرٹری کے مبینہ پرائیویٹ منشی ذوالفقار کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے ۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments