حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستیں سماعت 23 ستمبر تک ملتوی
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر تقریباً دو درجن رٹ درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت عالیہ نے قبل ازیں الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں کے دوران مجاز اتھارٹی نے مروجہ قوانین اور اصولوں کو نظرانداز کیا۔جبکہ سیاسی اثرورسوخ اور دباؤ بھی قبول کیا گیا۔ اسی بنیاد پر عدالت نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔ درخواستوں کی پیروی شیخ جمشید حیات، مغیث اسلم، مہر ارشاد احمد ارائیں اور دیگر وکلا نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments