اہلخانہ نے چور پکڑ لیا، درگت کے بعد پولیس کے حوالے

اہلخانہ نے چور پکڑ لیا، درگت  کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان (کرائم رپورٹر) قطب پور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں شہری کے گھر میں داخل ہونے والے مبینہ چور کو اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق حمدان نامی شہری نے بتایا کہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ بازار گیا تھا، واپس آیا تو گھر کا تالا کھولا اور اندر دو افراد موجود پائے ۔ اس دوران ایک شخص فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو علاقہ مکینوں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔ اطلاع ملنے پر قطب پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گرفتار شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیرحراست شخص کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کو حوالات میں بند کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...