ڈی سی ڈی جی خان کیخلاف توہین عدالت درخواست، نوٹس جاری
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 ستمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔
درخواست گزاران بشیر احمد اور محمد اسلم کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم امتناع کے باوجود پولیس کی مدد سے ان کی دکانوں کے تالے توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وکیل نے دکانوں کے تالے توڑنے کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بعد ازاں درخواست گزاروں کی دکانوں پر اپنے تالے لگا دیے گئے ۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مصلح الدین خان نے عدالت میں تسلیم کیا کہ 8 ستمبر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 ستمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments