سکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدت میں توسیع،ماہانہ معاوضہ میں اضافہ

سکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدت میں توسیع،ماہانہ معاوضہ میں اضافہ

خدمات 31 مئی 2027 تک ، معاوضے کو 15 ہزار روپے بڑھا یا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اسکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدتِ انٹرن شپ میں توسیع کر دی گئی جبکہ ماہانہ معاوضے میں 15 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں فیز ون اور فیز ٹو کے تحت پہلے سے تعینات انٹرنز کی خدمات جاری رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنز کی خدمات 16 ستمبر 2026 سے 31 مئی 2027 تک ترمیم شدہ شرائط و ضوابط کے تحت جاری رہیں گی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو متعلقہ اپائنٹنگ اتھارٹیز کے ذریعے نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ توسیع ان انٹرنز کے لیے ہوگی جن کی انٹرن شپ 31 مئی 2026 کو ختم ہو چکی تھی، تاہم شرط یہ ہے کہ ان کا معاہدہ منسوخ نہ ہوا ہو اور انہوں نے قبل از وقت استعفیٰ نہ دیا ہو۔ حکومت کے مطابق تمام شرائط و ضوابط پر پورا اترنے والے ٹیچنگ انٹرنز کو ماہانہ معاوضے میں 15 ہزار روپے اضافی دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...