زیرالتوا نئے کنکشنز کیلئے 22 ہزار سمارٹ بجلی میٹرز فراہمی کا فیصلہ

 زیرالتوا نئے کنکشنز کیلئے 22 ہزار سمارٹ بجلی میٹرز فراہمی کا فیصلہ

نو سرکلوں میں 22 ہزار 384 میٹرز اور 2 لاکھ 23 ہزار 840 میٹر کیبل مختص

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو نے ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کے باوجود زیرالتوا گھریلو اور کمرشل نئے بجلی کنکشنز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے ریجن کے 9 آپریشن سرکلوں کو 22 ہزار 384 سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز اور 2 لاکھ 23 ہزار 840 میٹر پی وی سی ٹو کور کیبل فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری الاٹمنٹ آرڈر کے مطابق یہ میٹرز اور کیبل ان صارفین کے نئے کنکشنز کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جنہوں نے 31 اگست 2026 تک ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کردی ہے ، تاہم میٹرز اور دیگر ضروری سامان کی عدم دستیابی کے باعث ان کے کنکشنز زیرالتوا ہیں۔تفصیلات کے مطابق میپکو ملتان سرکل کو 2,814 میٹرز اور 28,140 میٹر کیبل، ڈی جی خان کو 2,963 میٹرز اور 29,630 میٹر، وہاڑی کو 1,340 میٹرز اور 13,400 میٹر، بہاولپور کو 2,516 میٹرز اور 25,160 میٹر، ساہیوال کو 2,753 میٹرز اور 27,530 میٹر، رحیم یار خان کو 2,353 میٹرز اور 23,530 میٹر، مظفرگڑھ کو 3,405 میٹرز اور 34,050 میٹر، بہاولنگر کو 2,165 میٹرز اور 21,650 میٹر جبکہ خانیوال سرکل کو 2,075 میٹرز اور 20,750 میٹر کیبل فراہم کی گئی ہے ۔مجموعی طور پر مختص 22,384 سمارٹ میٹرز میں 21,736 گھریلو اور 648 کمرشل میٹرز شامل ہیں۔ میپکو انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد زیرالتوا درخواستوں کو جلد نمٹانا، صارفین کو بروقت بجلی کنکشن فراہم کرنا اور جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرنگ سسٹم کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...