مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

مختلف علاقو ں میں نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلیں ودیگر سامان لوٹ لیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں حماد الرحمن سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 10 ہزار 800 روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ سیتل ماڑی کے علاقے میں اویس خان سے مسلح ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ دہلی گیٹ کے علاقے میں علی حمزہ، حرم گیٹ میں جاوید، پاک گیٹ میں حمزہ، مخدوم رشید میں وقاص کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔بستی ملوک کے علاقے میں وسیم رضا کا 30 ہزار روپے مالیت کا شٹرنگ سامان، سٹی شجاع آباد میں زبیر حنیف کی 12 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چوری ہوگیا۔ صدر شجاع آباد کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو بلال سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔راجہ رام کے علاقے میں الطاف حسین کے گھر سے 7 ماشے سونا اور گھریلو سامان، صدر جلالپور کے علاقے میں ابوبکر نوید کا انورٹر اور دیگر سامان چوری ہوگیا۔ کینٹ کے علاقے میں وسیم، جلیل آباد میں شبیر کی موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔قطب پور کے علاقے میں آصف، شاہ شمس میں عمر فاروق کے موبائل فون چوری ہوگئے جبکہ شہباز سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مار کر موبائل فون لے گئے ۔ ممتاز آباد کے علاقے میں اویس کا 7 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا اور نوید رشدی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...