فائرنگ کیس ،مجرم کو7سال قید، 3لاکھ روپے دامان
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) فائرنگ کیس میں مجسٹریٹ سیکشن 30 میلسی راجہ عامر عزیز کی عدالت نے ملزم ظفر اقبال عرف ظفری کو سات سال قید بامشقت، 30 ہزار روپے جرمانہ اور تین لاکھ روپے دامان کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے تھانہ سٹی میلسی کے مقدمہ نمبر 538/2019، مورخہ 22 اگست 2019، بجرم دفعات 324، 337-A(i)، 337-F(i) اور 34 تعزیرات پاکستان کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم ظفر اقبال عرف ظفری ولد شاہ محمد، سکنہ موضع گوانس، تحصیل میلسی کو دفعہ 324 تعزیرات پاکستان کے تحت سات سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید ایک ماہ قید سادہ بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے زخمی زینب نواز دختر رب نواز کو پہنچنے والی تین چوٹوں کے عوض دفعہ 337-F(ii) کے تحت فی چوٹ ایک لاکھ روپے ، مجموعی طور پر تین لاکھ روپے دامان ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق تمام سزائیں بیک وقت جاری رہیں گی جبکہ ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا گیا ہے ۔ عدالت نے دامان کی رقم کی ادائیگی تک ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کو سزا پر عملدرآمد کیلئے وارنٹ جاری کردیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments