سکندر آباد میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، میپکو ملازم جاں بحق
حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت فرار، لاش ورثا کے حوالے
سکندرآباد (نامہ نگار)اڈا لاڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں میپکو کا ملازم جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بستی لاڑ کا رہائشی اکرم میپکو سب ڈویژن قصبہ مڑل میں درجہ چہارم کا ملازم تھا اور موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ اڈا لاڑ کے قریب پہنچنے پر سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اکرم شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ حادثے کے فوراً بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے پر اہل علاقہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments