طلبہ کی حفظ قرآن پاک کی تکمیل پر تقریب

طلبہ کی حفظ قرآن پاک  کی تکمیل پر تقریب

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )دینی مدارس کے طلباء و طالبات حافظ قرآن بن کر آخرت میں والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتے ہیں۔

اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کریں ان خیالات کا اظہار مولانا قاضی جنید رشید ودیگر علماء کرام نے مدرسہ جامعہ سید نا عمر بن خطاب میں دس طلبا کی حفظ قرآن پاک کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے کیا تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری نصیر الدین نصیر ,حافظ محمد وارث جبکہ ہدیہ نعت حافظ منور شاہین ،حافظ محمد عامر حسانی، حافظ عرفان شہزاد گجراورنقابت مولانا محمد شریف نعمانی نے کی۔ تقریب کے میزبان مدرسہ ہذا کے مہتمم مولانا محمد ساجد گھلو مولانا محمد کاظم نائب مہتمم نے مدرسہ کے دس خوش نصیب طلباء کی دستار بندی کی۔ تقریب میں حضرت مولانا حبیب الرحمن مدنی مولانا مفتی منیراحمد ریحان مفتی احمد مولانا عبدالرحمن مفتی محمد بن عبدالرحمن قاری محمد اقبال قاری بشیر احمد فاضل دیوبند ،مفتی محمد امین و دیگر نے شرکت کی اختتامی دعا قاضی محمد جنیدرشید نے کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...