کوہاٹ پولیس لائن واقعہ، دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر،راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے کوہاٹ پولیس لائن میں پیش آنے والے دہشتگردی کے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے۔
ایسے بزدلانہ اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔ ملک کے امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ شیخ راشد اکرام نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments