عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے ،صدف عادل

عبادت گاہوں کی سکیورٹی مزید  مؤثر بنائی جائے ،صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن و چیئرمین ٹائیگرز فورم چودھری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقدس مقام پر بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے ۔

عبادت میں مصروف بے گناہ افراد پر حملہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوہاٹ پولیس لائن میں پیش آنے والے سانحہ سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔ اور عوام میں بھی تشویش پیدا ہوتی ہے ۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...