ممتاز پارک کے سامنے ماڈل مارکیٹ خوبصورتی کا منصوبہ منظور
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نے ممتاز پارک کے سامنے ماڈل ممتاز مارکیٹ کی خوبصورتی کے منصوبے کیلئے ایک کروڑ 58 لاکھ 79 ہزار 900 روپے کی تخمینہ لاگت سے ای ٹینڈر طلب کر لیا۔
منصوبے کیلئے بولی سیکیورٹی کی رقم تخمینہ لاگت کا 5 فیصد مقرر کی گئی ہے ۔ ای ٹینڈر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ اور تجدید شدہ اہل فرموں اور ٹھیکیداروں سے سنگل سٹیج ون لفافہ طریقہ کار کے تحت طلب کیا گیا ہے ۔جاری ٹینڈر نوٹس کے مطابق منصوبے کی خریداری پنجاب ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ ٹینڈر نوٹس اور بولی سے متعلق دستاویزات متعلقہ ای پروکیورمنٹ اور پی پی آر اے کی ویب سائٹس پر دستیاب ہوں گی۔ بولی دہندگان مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی ای بولیاں اور مالیاتی دستاویزات آن لائن جمع کرائیں گے ۔بولیوں کا جائزہ کم از کم لاگت کے طریقہ کار کے تحت لیا جائے گا۔ کامیاب قرار پانے والے ٹھیکیدار، جس کی بولی منظور شدہ تخمینہ لاگت سے کم ہوگی، معاہدے کی رقم کے 10 فیصد کے برابر پرفارمنس گارنٹی جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ میونسپل کمیٹی کے مطابق تمام متعلقہ قوانین و ضوابط لاگو ہوں گے ۔ ٹائپوگرافیکل غلطی کی صورت میں اصل دستاویزات کو حتمی تصور کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments