جماعت اسلامی کا مارچ خانیوال میں استقبال کی تیاریاں
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف اسلام آباد مارچ کے سلسلے میں خانیوال میں قافلے کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
جماعت اسلامی کے ذمہ داران کا اجلاس قائم مقام امیر ضلع حافظ معاذ عزیز کی صدارت میں ہوا۔، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد جانے والے مارچ کے قافلے کا کل انیوال لاہور موڑ پر صبح 8 بجے استقبال کیا جائے گا۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں قافلے مختلف علاقوں سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کا مقصد پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مطالبات پیش کرنا ہے ۔خانیوال میں ہونے والے اجلاس میں ضلعی اور تحصیلی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے مارچ کے قافلے کے استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ذمہ داریاں مقرر کیں۔ جماعت اسلامی کے مطابق مارچ میں جنوبی پنجاب کی صوبائی قیادت بھی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ ہوگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خانیوال لاہور موڑ پر قافلے کا استقبال کیا جائے گا اور اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکن اور ذمہ داران موجود ہوں گے ۔ جماعت اسلامی نے ملک کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی اسلام آباد روانگی کا اعلان کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments