فضل پارک روڈ کی تعمیر ادھوری ٹھیکیدار پر کام چھوڑکر غائب

فضل پارک روڈ کی تعمیر ادھوری  ٹھیکیدار پر کام چھوڑکر غائب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) فضل پارک روڈ کی تعمیر کا کام مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال اور ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

 شہریوں کے مطابق سڑک کا کام مکمل کرنے کے بجائے صرف آدھا روڈ تعمیر کیا گیا، جس کے بعد ٹھیکیدار مبینہ طور پر کام چھوڑ کر چلا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تعمیر شدہ سڑک کے معیار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق سڑک کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے ، جس سے سڑک کی پائیداری کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ ادھوری سڑک کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فضل پارک روڈ کے تعمیراتی کام کا فوری معائنہ کرایا جائے اور سڑک میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کی جانچ کی جائے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر تعمیراتی کام میں غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کی تصدیق ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ شہریوں نے سڑک کا باقی کام جلد مکمل کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...