وہاڑی،ملتان روڈ تا ایوان عدل شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وہاڑی،ملتان روڈ تا ایوان  عدل شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ملتان روڈ سے ایوان عدل، ڈسٹرکٹ بار روم، پولیس لائن اور ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کو ملانے والی اہم شاہراہ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، جس کے باعث شہریوں، وکلا اور سرکاری ملازمین کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سڑک کی سطح جگہ جگہ سے خراب ہونے کے باعث گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔، جن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔ موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کو خاص طور پر دشواری پیش آتی ہے جبکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی رہتا ہے ۔ ایوان عدل میں ڈسٹرکٹ سیشن جج، ایڈیشنل سیشن ججز، سول ججز اور عدالتی عملے کے دفاتر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر بھی موجود ہیں، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں سائلین، وکلا اور شہری آتے جاتے ہیں۔ اسی طرح پولیس لائن اور ڈسٹرکٹ جیل کے افسران و اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کی آمدورفت بھی اسی شاہراہ سے ہوتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار راؤ شیراز رضا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مطلوب حسین جوئیہ ایڈووکیٹ اور سینئر وکلا نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری تعمیر و مرمت کروا کر شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...