پٹرولیم قیمتیں براہ راست100 روپے کمی کریں، عوامی حلقے

 پٹرولیم قیمتیں براہ راست100 روپے کمی کریں، عوامی حلقے

کسانوں کے لئے ڈیزل کی قیمت میں 150 روپے فی لٹر کمی کرنے کی اپیل

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) عوامی حلقوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مخصوص طبقے کو پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں براہِ راست نمایاں کمی کی جائے تاکہ ملک بھر کے شہری اس ریلیف سے یکساں فائدہ اٹھا سکیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کیلئے فی لیٹر 100 روپے ریلیف کی سکیم شروع کی گئی ہے ، تاہم محدود کوٹے کے بجائے پٹرول کی بنیادی قیمت میں ہی 100 روپے فی لیٹر کمی کی جائے تو اس کا فائدہ تمام شہریوں کو براہِ راست پہنچ سکتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کا بیجائی سیزن شروع ہونے والا ہے ، اس لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کم از کم 150 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹریکٹر، ٹیوب ویل، زرعی مشینری اور فصلوں کی تیاری کے اخراجات بڑھتے ہیں، جس کا اثر بالآخر کسان اور عام صارف پر پڑتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ معاشی حالات میں ایسا ریلیف پیکیج دیا جائے جس سے عام شہری، کسان، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقہ بلاامتیاز مستفید ہوسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...