قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیاں تشویش ناک، پیر نوید قیوم
ملتان (کرائم رپورٹر)تحریک تنظیم اہلسنت پاکستان اور امن اتحاد رکشہ ڈرائیور یونین ملتان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و تحفظ حرمین شریفین رکشہ ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت تحریک تنظیم اہلسنت کے رہنماؤں مولانا پیر نوید قیوم، مہر ظفر اقبال ہراج، مولانا عبدالمجید توحیدی، مولانا حبیب الرحمن اکبر، جمعیت علمائے اسلام ملتان کے امیر مفتی عامر محمود اور زاہد مقصود احمد قریشی نے کی۔ ریلی گول باغ گلگشت سے 9 نمبر چوک تک نکالی گئی۔شرکا نے پرجوش انداز میں ختم نبوت کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ ریلی کے اختتام پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے ختم نبوت سے متعلق قوانین پر عملدرآمد اور گستاخی رسول کے مقدمات میں قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مقررین نے قادیانیوں کی مبینہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے آئین و قانون کے دائرے میں اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حرمین شریفین کے تحفظ کا عہد کیا اور مکہ معاہدہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر 15 اکتوبر کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ ریلی میں سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے میاں عبداللہ پنوار، حسنین چانڈیہ، عمران راجپوت، قاری یاسین، سلیم خان دولتانی، اقبال خان، مولانا شفیق نقشبندی، مولانا رب نواز قاسمی، قاری عقیل ورک سمیت رکشہ ڈرائیورز، جمعیت علمائے اسلام کے قائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments