میپکو کا بجلی چوری، نادہندگان کے خلاف آپریشن، کنکشن منقطع
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کے مختلف آپریشن سرکلوں میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن رحیم یار خان سرکل انجینئر عبدالحفیظ بھٹی کی ہدایت پر جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد کی ٹیم نے زرعی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 لاکھ 44 ہزار روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 4 کاشتکاروں کے بجلی کنکشن منقطع کرکے زرعی ٹرانسفارمرز، میٹرز اور تار اتارلئے ۔دوسری جانب ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ماڈل ٹاؤن ڈویژن عامر رشید بابر کی سربراہی میں سرکل سرویلنس ٹیم بہاولپور نے خانقاہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی۔ دورانِ کارروائی ایک صارف کے گھر کی دیوار پر پی سی میٹر نصب پایا گیا، تاہم صارف میٹر سے قبل چھت پر موجود مین پی وی سی سے ڈائریکٹ سپلائی حاصل کرکے بجلی استعمال کر رہا تھا۔ موقع پر ڈائریکٹ سپلائی پر 1.73 ایمپیئر لوڈ پایا گیا جبکہ گھر میں ایئرکنڈیشنر بھی چل رہا تھا۔ٹیم نے موقع پر موجود دونوں میٹرز اتار لئے ۔ اسی دوران ایک پول پر نصب پی سی میٹر بھی چیک کیا گیا جو لوڈ پر ٹیڑھا کرنے کے باعث بند پایا گیا، جبکہ موقع پر 0.49 ایمپیئر لوڈ موجود تھا۔ میپکو سرویلنس اور آپریشن ٹیم نے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ صارفین کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی اور بجلی چوری کے مقدمات درج کرانے کیلئے درخواستیں بھجوا دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments