نجی ٹرانسپورٹ کی مبینہ پکڑ دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

 نجی ٹرانسپورٹ کی مبینہ پکڑ  دھکڑ، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر نجی مسافر گاڑیوں کی مبینہ پکڑ دھکڑ پر ٹرانسپورٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں، ویگنوں اور دیگر گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو راستے میں اتارا جا رہا ہے ، جبکہ بعض گاڑیاں کئی روز سے انتظامیہ کی تحویل میں ہیں، جس کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق گاڑیاں احتجاج سے تقریباً 10 روز قبل ہی تحویل میں لے لی گئی ہیں، جس سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گاڑیاں بند رہنے کے دوران عملے کو کھانا، پانی، کمیشن اور یومیہ اجرت سمیت دیگر واجبات ادا نہیں کئے جا رہے ۔ گاڑیوں کی سروس معطل ہونے سے ڈرائیور، کنڈیکٹر، مکینک، اڈہ ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن جنوبی پنجاب رانا محمد اصغر نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ تحویل میں لی گئی نجی مسافر گاڑیاں فوری مالکان کے حوالے کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو سیاسی احتجاج یا امن و امان کی صورتحال کا فریق نہ بنایا جائے ۔ انتظامیہ کو نجی گاڑیوں کی ضرورت ہو تو متعلقہ تنظیموں سے مشاورت کرکے تعداد، معاوضہ اور مدت طے کی جائے ۔ٹرانسپورٹر رہنماؤں ملک اچھو ڈوگر، رانا محمد منور، ملک عبدالجبار ڈوگر، رانا محمد وکیل، رانا محمد عرفان اور چودھری طارق گجر نے مطالبہ کیا کہ تحویل میں لی گئی گاڑیوں کی تعداد، انتظامی احکامات اور قانونی بنیاد واضح کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مستقل طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں انتظامی ضروریات کے ساتھ مسافروں کی آمدورفت اور محنت کشوں کا روزگار بھی متاثر نہ ہو

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...