پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن سلیم راجہ انتقال کرگئے
ملتان (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کے دیرینہ رکن ملتان ڈویژن کے سابق سیکرٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ جنازہ گاہ مسجد لوہا مارکیٹ میں علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں سمیت تاجروں، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے مرحوم کے فرزند جنید سلیم راجہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔شرکا نے کہا کہ ایم سلیم راجہ نے اپنی زندگی پیپلزپارٹی کے نظریے ، جمہوریت اور بھٹو خاندان سے وابستگی میں گزاری۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب آج گل روڈ پر ڈھولیوں والی مسجد میں ہوگی۔ تقریب صبح 7 بجے شروع جبکہ اختتامی دعا صبح 9 بجے ہوگی
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments