40ہزار لٹر پٹرولیم مصنوعات سے لدا ٹینکر الٹ گیا
40ہزار لٹر پٹرولیم مصنوعات سے لدا ٹینکر الٹ گیا 20ہزار لٹر پٹرول،20ہزار لٹر ڈیزل لوڈ تھا، ریسکیو نے سیف زون قائم کردیا
کوٹ ادو،قصبہ گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) چوک کے قریب مکینیکل ورک کے دوران جیک ٹوٹنے سے پی ایس او پٹرولیم لمیٹڈ کا آئل ٹینکر سڑک کنارے الٹ گیا، جس سے پٹرول اور ڈیزل کی لیکج شروع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 قصبہ گجرات سٹیشن سے ایمبولینس اور فائر وہیکلز سمیت چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکر میں تقریباً 20 ہزار لیٹر پٹرول اور 20 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا اور لیکج جاری تھی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی قیادت میں ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر علاقے کو کارڈن آف کرکے سیف زون قائم کیا اور ٹینکر کی بیٹری کے ٹرمینل کاٹ دیے ۔ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے ٹینکر کو ٹھنڈا رکھنے کا عمل بھی جاری رکھا گیا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments