50 لاکھ سے زائد مالِ مسروقہ برآمد ،مدعیان کے حوالے
ملتان (کرائم رپورٹر)جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری۔ پولیس تھانہ گلگشت نے متعد مقدمات کو ٹریس کرکے 50 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کرلیا جس میں 01کار11 موٹرسائیکلیں اورنقدی شامل ہے ۔
برآمد ہونے والا تمام مال متعلقہ مقدمات کے مدعیان کے حوالے کیا گیا۔برآمدگی پر مقدمات کے مدعیان نے ملتان پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کامیاب کارروائی پر پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا اور مزید جرائم کی روک تھام، مقدمات کی مؤثر تفتیش اور زیادہ سے زیادہ ریکوری یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments