حادثے میں زخمی طالبہ دوران علاج دم توڑ گئی

حادثے میں زخمی طالبہ  دوران علاج دم توڑ گئی

ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوکر نشتر ہسپتال میں زیر علاج طالبہ دم توڑ گئی۔

اڈا بند بوسن پردان پور گزشتہ سے پیوستہ شب فضا حنیف اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دونوں بہن بھائی زخمی ہوگئے تھے بھائی کو معمولی چوٹیں آئی جبکہ فضا حنیف کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال پہنچایا تھا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملی ۔پولیس کے مطابق فرار ڈرائیور کی گرفتاری تاحال نہ ہوسکی جس کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...